15 نومبر 2011 - 20:30

غزہ پر صہیونی ریاست کے لڑاکا طیاروں کی بمباری کا سلسلہ جاری ہے اور اس بمباری میں فلسطینیوں کے رہائشی علاقوں کو نقصان پہنچا ہے۔

ابنا: صہیونی ریاست ایسی حالت میں غزہ پر اپنے فضائی حملوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوۓ ہے کہ جب قدس کی غاصب حکومت کے فوجی اس علاقے پر توپ خانے سے بھی حملے کررہے ہیں۔ حالیہ دنوں میں صہیونی ریاست کے ٹینکوں نے متعدد بار اس علاقے کو گولہ باری کا نشانہ بنایا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ صہیونی ریاست نے غزہ کے خلاف اپنی دھمکیوں میں بھی شدت پیدا کردی ہے۔ اس سلسلے میں صہیونی ریاست کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف آرمی اسٹاف بنی گانٹس نے غزہ پٹی کے فلسطینیوں کو ایک بار پھر فوجی حملے کی دھمکی دی ہے۔ صہیونی حکام غزہ پر حملے کی دھمکیاں ایسی حالت میں دھکمیاں دے رہے ہیں کہ جب صہیونی ریاست نے حالیہ ہفتوں کے دوران غزہ کو اپنے وسیع حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔ جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ صیہونی حکومت ایسی حالت میں غزہ پٹی پر وسیع حملوں کی دھمکیاں دے رہی ہےکہ جب عملی طور پر یہ علاقہ اس حکومت کے بھاری ہتھیاروں کے حملوں کی زد میں ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ صہیونی ریاست ان حربوں کے ذریعے فلسطینیوں پر روا رکھے جانے والے اپنے مظالم سے راۓ عامہ کی توجہ ہٹانے کے درپے ہے۔ صہیونی ریاست غزہ پٹی پر اپنے حملوں میں شدت پیدا کر کے مختلف مقاصد حاصل کرنا چاہتی ہے ۔ جن میں سے اہم ترین مقصد فلسطینیوں کو اپنی تسلط پسندانہ پالیسیوں کے آگے جھکنے پر مجبور کرنا ہے۔ حالیہ دنوں میں غزہ پر صہیونی ریاست کے حملوں کے نۓ مرحلے اور گزشتہ پانچ برسوں کے دوران اس حکومت کے ہاتھوں غزہ کے شدید محاصرے سے اسی حقیقت کی تصدیق ہوتی ہے۔ فلسطینیوں پر اپنے تمام تر مظالم ڈھانے کے باوجود بھی صہیونی ریاست استقامت پر مبنی فلسطینیوں کے عزم میں خلل ڈالنے میں کامیاب نہیں ہوسکی ہے۔ غزہ کے باشندوں سمیت تمام فلسطینی صہیونی ریاست کے قبضے سے ساری فلسطینی سرزمین کی آزادی تک اس حکومت کے خلاف استقامت جاری رکھنے پر تاکید کررہے ہیں۔ حالیہ برسوں کے دوران فلسطینی عوام کی استقامت کے ہاتھوں شکست کھانے کے باعث صیہونی حکومت ایک طرح کی بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر رہ گئي ہے۔ اس لۓ اس حکومت کے عہدیدار اپنی نام نہاد طاقت کا مظاہرہ کرکے فلسطینی عوام کے مقابلے میں اپنی شکستوں پر پردہ ڈالنا چاہتے ہیں۔ لیکن اس حکومت کے مقابلے میں فلسطینیوں کی استقامت کا تسلسل ، کہ جس کی وجہ سے غزہ پٹی پر دوبارہ قبضہ کرنے پر مبنی صہیونی ریاست کے تمام تر اقدامات نقش بر آب ہو کر رہ گۓ ہیں، صہیونی ریاست کے لۓ اس پیغام کا حامل ہے کہ اگر اس حکومت نے کوئی غیر معقول اقدام کیا تو اس کے نتائج غزہ پٹی پر بائيس روزہ حملوں سے بھی زیادہ سنگین ہوں گے۔ فلسطینی عوام کی استقامت کے مقابلے میں مکمل شکست کا خوف اس بات کا باعث بن چکا ہے کہ صہیونی ریاست غزہ پٹی پر اپنے حملوں میں شدت کے باوجود اس علاقے پر ویسے وسیع حملے کرنےکی جرات نہیں کرےگی جیسے حملے اس نے سنہ دو ہزار نو میں کۓ تھے۔.....

/169